(ایجنسیز)
اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں یہودی کالونی"ارئیل" کی توسیع کے لیے مزید 1139 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی اخبار"ہارٹز" کی رپورٹ کے مطابق یہ تمام مکانات رام اللہ میں قائم یہودی کالونیوں میں بنائے جائیں گے۔ ان میں سے 839 مکانات "ارئیل" اور 300 "بیت ایل" میں تعمیر کیے جائیں گے۔
اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیلی وزیر برائے آباد کاری"اوری آرئیل" نے یہودی آباد کاروں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ "ارئیل" یہودی کالونی کا باشندہ ہونے کے ناطے اس کالونی میں ایک ہزار کے قریب مزید مکانات تعمیر کرانے کی جلد منظوری حاصل کر لے گا۔ خیال رہے کہ اوری ارئیل حکمراں اتحاد میں شامل شدت پسند تنظیم"جیوش ہوم" کے رہ نما ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی اخبارات اور دیگر ذرائع حتیٰ کہ اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار میں بھی بتایا گیا ہے کہ رواں سال گذشتہ برس کی نسبت فلسطین میں یہودی آباد کاری کے تناسب میں 123 فی صد اضافہ ہوا
ہے۔
(ایجنسیز)
اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں یہودی کالونی"ارئیل" کی توسیع کے لیے مزید 1139 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی اخبار"ہارٹز" کی رپورٹ کے مطابق یہ تمام مکانات رام اللہ میں قائم یہودی کالونیوں میں بنائے جائیں گے۔ ان میں سے 839 مکانات "ارئیل" اور 300 "بیت ایل" میں تعمیر کیے جائیں گے۔
اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیلی وزیر برائے آباد کاری"اوری آرئیل" نے یہودی آباد کاروں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ "ارئیل" یہودی کالونی کا باشندہ ہونے کے ناطے اس کالونی میں ایک ہزار کے قریب مزید مکانات تعمیر کرانے کی جلد منظوری حاصل کر لے گا۔ خیال رہے کہ اوری ارئیل حکمراں اتحاد میں شامل شدت پسند تنظیم"جیوش ہوم" کے رہ نما ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی اخبارات اور دیگر ذرائع حتیٰ کہ اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار میں بھی بتایا گیا ہے کہ رواں سال گذشتہ برس کی نسبت فلسطین میں یہودی آباد کاری کے تناسب میں 123 فی صد اضافہ ہوا ہے۔